وْہ رکشہ ڈرائیور کو ریلوے چوکی پر لے کر جا رہا تھا کہ اس دوران جمشید دستی بھی اپنے گارڈز کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے گارڈز کے ساتھ مل کر گھونسوں اور تھپڑوں سے تشدد کا نشانہ بنایا،ریلوے پولیس کی مطابق انھوں نے واقعہ کی اطلاع اپنے اعلیٰ حکام کو دیدی ہے۔دوسری جانب ممبر قومی اسمبلی جمشید دستینے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ان پر تشدد کا الزام غلط ہے۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 1 دسمبر۔ 2012ء) مظفر گڑھ میں پیپلز پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی اور ان کے گارڈز نے مبینہ طور پر ریلوےپولیس کے کانسٹیبل کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور اس کی یونیفارم بھی پھاڑ دیا۔ریلوے چوکی مظفرگڑھ میں تعینا ت ریلوے پولیس کے کانسٹیبل جعفر فاروق نے الزام لگایا ہے کہ اس نے ریلوے اسٹیشن کے سامنے موٹر سائیکل رکشہ والے کو رکشہ کھڑا کرنے سے منع کیا جس پر رکشہ ڈرائیور نے اس سے بدتمیزی کی۔