مظفر گڑھ، کھلی کچہریوں کا مقصد صارفین کی شکایات کا ازالہ بروقت کرناہے، سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو سرکل مظفر گڑھ

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 اپریل2019ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئر سلیم خان تونسوی نے کہا ھے کہ کھلی کچہریوں کا مقصد صارفین کی شکایات کا ازالہ بروقت اورصارفین کی دہلیزپر جاکر حل کرناھے۔ صارفین میپکو کے بل اور بقایاجات وقت پر ادا کریں۔ بجلی چورقومی مجرم ھیں صارفین سرکل مظفر گڑھ میں بجلی کی چوری روکنے کے لیے میپکو انتظامیہ کا ساتھ دیں۔یہ باتین انہوں میپکوسب ڈویڑن آفس قصبہ گجرات میں خطاب کے دوران کیں۔اس موقع پر صارفین کی ایک بڑی تعداد نے میپکو سے متعلقہ شکایات کی درخواستیں دیں جن کو حل کرنے کے احکامات موقع پر ہی سپریٹنڈنگ انجینئرنے جاری کئے۔ان میں سے زیادہ تر شکایات خراب میٹر کی تبدیلی،پول کی تبدیلی اور بل کی درستگی کے متعلق تھیں۔سپریٹنڈنگ انجینئر نے میپکو ملازمین کو ہدایات دیں کے کہ وہ صارفین کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ پیش آئیں تاکہ میپکو کا امیج صارفین کی نظر میں بہتر ہو سکے اس موقع پر ڈی سی ایم اظہارعلی ڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل منصف علی لغاری ایکسین میپکو ڈویژن کوٹ ادوفرقان ذکریا تمام ایس ڈی اوز اور اے پی آر اوآفتاب احمدبھی موجود تھے۔