Home / News / مظفر گڑھ، پولیس کے رویے کے خلاف ایک شخص کی بیوی کے ہمراہ خود سوزی کی کوشش ، ناکامی پر ٹی ایم اے کی ٹینکی پر چڑھ گیا، پولیس اور موقع پر موجود شہریوں نے مذاکرات کر کے باحفاظت نیچے اتار لیا

مظفر گڑھ، پولیس کے رویے کے خلاف ایک شخص کی بیوی کے ہمراہ خود سوزی کی کوشش ، ناکامی پر ٹی ایم اے کی ٹینکی پر چڑھ گیا، پولیس اور موقع پر موجود شہریوں نے مذاکرات کر کے باحفاظت نیچے اتار لیا

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔4 نومبر۔2015ء) مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں پولیس کے روئیے کے خلاف ایک شخص کی بیوی کے ہمراہ خود سوزی کی کوشش میں ناکامی پر ٹی ایم اے کی ٹینکی پر چڑھ گیا، پولیس اور موقع پر موجود شہریوں نے مذاکرات کر کے باحفاظت نیچے اتار لیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو تحصیل جتوئی کے ایک رہائشی نے اپنے سسرال والوں سے جائیداد کے تنازعہ پر سبزی منڈی میں خود سوزی کی کوشش کی جس پر وہاں موجود لوگوں نے اس کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس نے خودسوزی کی کوشش کرنے والے شخص کو حراست میں لے رکھا تھا کہ وہ پولیس کی حراست سے فرار ہوکر ٹی ایم اے کی ٹینکی پر چڑھ گیا اور کافی دیر تک وہاں موجود رہا جس کے بعد پولیس نے اس شخص سے مذاکرات کیے اور اس کو بحفاظت ٹینکی سے نیچے اتار لیا۔خودسوزی کی کوشش کرنے والے شخص کا موقف تھا کہ اس کا اپنے سسرال والوں کے ساتھ جائیداد کی تقسیم کا تنازعہ ہے لیکن سسرال والوں کے بااثر ہونے پر پولیس اس کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کررہی ہے جس کی وجہ سے وہ خود کشی پر مجبور ہوگیا ہے۔ پولیس حکام نے اس شخص کو تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد وہ ٹینکی سے اتر گیا۔

Loading...
%d bloggers like this: