Home / News / مظفر گڑھ، پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ، پانچ جواری گرفتار کرلئے

مظفر گڑھ، پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ، پانچ جواری گرفتار کرلئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 26 نومبر2020ء) مظفرگڑھ کے علاقے کرمداد قریشی کے تھانہ کرمدادقریشی کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ، 5 جواریوں کو 20300 روپے نقدی کے ساتھ گرفتار کرکے مقدمہ درج اور حوالات بند کر دیا گیا۔
تفصیل کے مطابق تھانہ کرمداد قریشی کے ایس ایچ او محمد کامران سیف نے جرائم کے خاتمہ کیلئے حمزہ غفور سب انسپکٹر کی قیادت میں ریاض حسین گورمانی اے ایس آئی، مہر ریاض اے ایس آئی کو سعید احمد سمیجہ، رضوان الحق اور جاوید اقبال کی ٹیم تشکیل دے کر پڑتال جرائم کیلئے غازی گھاٹ بھیجا، وہاں پر مخبری ہوئی کہ موضع بیٹ اترا میں مکان کے اندر جوا کھیلا جارہا ہے، حمزہ غفور سب انسپکٹر نے ٹیم کے ہمراہ مخبر کی نشاندہی کے مطابق پہنچ کر 5 جواریوں عنصر اعجاز ولد اعجاز حسین، محمد آصف ولد منظور حسین، محمد شفیع ولد غلام سرور اترا، محمد طاہر ولد غلام مرتضی چن، توقیر اعجاز ولد اعجاز حسین چائڈیہ کو داؤ پرلگی نقدی رقم 20300 روپے 2 عدد موبائل کی برآمدگی کے ساتھ موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتار لیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا، ایس ایچ او محمد کامران سیف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کتنے ہی باثر کیوں نہ ہوں، کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، مخبری کرنے والے شخص کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Loading...
%d bloggers like this: