مظفر گڑھ، پوسٹ مینوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت تقسیم کی جانے والی رقوم میں رشوت وصول کرتے ہوئے لاکھوں روپے کما لئے

style="display:block" data-ad-client="ca-pub-4163322924037420" data-ad-slot="3714019811" data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">
مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 6 دسمبر۔ 2012ء) پوسٹ مینوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت تقسیم کی جانے والی رقوم میں رشوت وصول کرتے ہوئے لاکھوں روپے کما لئے ۔پیپلز پارٹی کے وسنہ یوالی کے صدر رب نواز سیال نے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ایف آئی اے ملتان کے نام دی جانے والی ایک درخواست میں نشاندہی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈاکخانہ وسنہ یوالی کے ڈاکیے اللہ واسیایا‘ ہرپلو کے ڈاکیے کاشف قریشی اور سنریلہ کے ڈاکیے سیف اللہ نامی اہلکاروں نے نواحی مواضعات وسنہ یوالی‘ سندیلہ ‘ ہونٹہ ملانہ سمیت دیگر درجنوں علاقوں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریب بیوہ خواتین میں رقوم کی ادائیگی کیلئے200 روپے فی فارم میری وصول کرتے رہے ۔

جبکہ ان علاقوں میں ہزاروں فارم منظور ہیں ان اہلکاروں نے جبری طور پر رشوت وصول کرکے غیر قانونی طور پر لاکھوں روپے کے ناجائز اثاثہ جات بنا لئے ہیں اور راتوں رات امیر بن گئے ہیں ۔مدعی نے درخواست میں فوری تحقیقات کرنے اور ملوث اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔