Breaking News
Home / News / مظفر گڑھ، پنجے والی میں زہریلی لسی پینے سے 13افراد کی حالت غیر ہوگئی

مظفر گڑھ، پنجے والی میں زہریلی لسی پینے سے 13افراد کی حالت غیر ہوگئی

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 مئی۔2015ء) مظفر گڑھ کے قریب بستی پنجے والی میں زہریلی لسی پینے سے 13افراد کی حالت غیر ہوگئی‘ متاثرہ افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفر گڑھ منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو بستی پنجے والی میں زہریلی لسی پینے سے تیرہ افراد کی حالت خراب ہوگئی۔ جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Loading...
%d bloggers like this: