Home / News / مظفر گڑھ، مبینہ زیادتی کی شکار لڑکی نے بچی کو جنم دے دیا

مظفر گڑھ، مبینہ زیادتی کی شکار لڑکی نے بچی کو جنم دے دیا

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 11 اپریل2021ء) مظفر گڑھ کے علاقے لٹکراں میں مبینہ کی شکار لڑکی نے بچی کو جنم دے دیا۔ کے مطابق والدہ نے الزام لگایا کہ اُس کی 15 سال کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

والدہ نے کہا کہ 16 مارچ کو زیادتی کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج کروایا تھا، بیٹی نے بچی کو جنم دے دیا ہے تاہم پولیس ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی ۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزم متاثرہ لڑکی کا قریبی رشتے دار ہے۔پولیس کے مطابق دونوں فریقین میں جائیداد کا تنازع چل رہا ہے، جبکہ مبینہ زیادتی کا ملزم عدالت سے عبوری ضمانت پر ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی، بچی اور ملزم کا ڈی این اے کروایا ہے، جس کی رپورٹ آنے پر مزید قانونی کارروائی ہوگی۔

Loading...
%d bloggers like this: