مظفر گڑھ، جمشید دستی کاغذات نا مزدگی دا خل کرا نے گدھا گا ڑی پر آئے

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔1اپریل۔2013ء) مظفر گڑھ سے آزاد امیدوار جمشید دستی اپنے کا غذات نا مزدگی دا خل کرا نے گدھا گا ڑی پر آئے، شاید ان کی یہ ادا عوام کو اپنی جا نب راغب کر نے کے لئے ہو لیکن ما ضی میں ایسے رکن اسمبلی بھی رہے ہیں جن کی ذاتی سواری گد ھا گا ڑی ہی تھی۔جمشید دستی تو صرف کا غذات نا مزدگی ہی داخل کرانے گدھا گا ڑی پر آئے اسمبلی میں تو وہ ہمیشہ چمکتی دمکتی کا ر میں ہی پہنچے۔مو نٹا ج انیس سو سترمیں لیا ری کے حلقے سے منتخب رکن سندھ اسمبلی احمد علی سومرو اجلاس میں شرکت کےلئےرکشہ،ٹیکسی سے آیا کرتے ایک دن انہیں بتا یا گیا کہ اسمبلی حدود میں پبلک ٹرانسپورٹ کا دا خلہ ممنو ع ہے صرف ذاتی سواری کی اجا زت ہے ۔دوسرے دن وہ اپنی ذا تی سواری یعنی گدھاگا ڑی سے اسمبلی میں آئے،یہ انکی ادانہیں بلکہ حقیقت تھی کہ ان کی ذا تی سواری گدھا گا ڑی ہی تھی۔