Home / News / مظفر گڑھ، جشن عید میلاد النبی کے موقع پر ایمرجنسی پلان مرتب دے دیا گیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

مظفر گڑھ، جشن عید میلاد النبی کے موقع پر ایمرجنسی پلان مرتب دے دیا گیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

مظفر گڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 نومبر2019ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق کی زیر صدارت بارہ ربیع الاول عید میلاد النبی کے سلسلہ میں ایمرجنسی ڈیوٹی پلان اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں بریفننگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے بتایا کہ عید میلاد النبی کے موقع پر ضلع بھر کے تمام جلوسوں کو ایمرجنسی کی صورت میں میڈیکل کور فراہم کرے گی۔

عید میلاد النبی کے موقع پر کسی بھی ناگہانی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو112 مظفرگڑھ کے تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے 50 سے زائد ریسکیو اہلکار اور ریسکیو محافظ ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ارشادالحق نے ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے کہا اور کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس کے پروٹوکول میں کسی قسم کا کمپرومائز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Loading...