Home / News / مظفر گڑھ،چچا کے مبینہ ریپ سے بھتیجی حاملہ، مقدمہ درج

مظفر گڑھ،چچا کے مبینہ ریپ سے بھتیجی حاملہ، مقدمہ درج

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی نیوز – 07 مئی2021ء) ضلع مظفر گڑھ میں چچا کے مبینہ ریپ سے بھتیجی حاملہ ہوگئی۔تھانہ روہیلانی میں لڑکی کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق اس کے والد کا 16/17 سال قبل انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد والدہ نے دوسری شادی کرلی تھی اور وہ بھی ان کے ساتھ ہی رہائش پذیر تھی۔ایف آئی آر میں لڑکی کے مطابق اس کے چچا بشیر احمد بھی گھر کے نزدیک رہائش پذیر تھے جنہوں نے 8 ماہ قبل اسے اس بہانے سے اپنے گھر بلایا کہ میری بیوی ناراض ہو کر گھر سے چلی گئی ہے لہٰذا کھانا پکا کر دے جاؤ۔

متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا کہ اس موقع پر اس کے چچا نے اس کا ریپ کیا اور مزاحمت کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی اور کہا کہ کسی کو بتانے کی صورت میں وہ اسے کردے گا۔

لڑکی کے مطابق اس نے خوف کی وجہ سے اس واقعے کا کسی سے ذکر نہیں کیا تاہم اب حاملہ ہونے کے بعد والدہ کو شک ہوا تو اس نے سارا واقعہ ان کے گوش و گزار کردیا۔ نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 (آئی) کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا اور اس سلسلے میں ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفر گڑھ میں لڑکی کا میڈیکل کروایا گیا ہے جس کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔

قبل ازیں رواں ماہ کے اوائل میں ساہیوال کے ایک گاؤں میں نے ایک شخص کو مبینہ طور پر اپنی بیٹی کا ریپ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بھائی کی شکایت پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔اپریل 2019 میں سیالکوٹ پولیس نے پسرور کے علاقے میں مبینہ طور پر سگی بیٹی کا متعدد مرتبہ ریپ کرنے والے باپ کو گرفتار کیا تھا۔جنوری 2021 میں راولپنڈی کی ایک مقامی عدالت نے اپنی 7 سالہ بھتیجی کو ریپ اور کرنے کے جرم میں ایک شخص کو سزائے موت سنائی تھی۔اس سے قبل راولپنڈی کی مقامی عدالت نے پشتو کی ممتاز گلوکارہ نازیہ اقبال کی 2 بیٹیوں کے ریپ کا جرم ثابت ہونے پر گلوکارہ کے بھائی کو سزائے موت اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

Loading...
%d bloggers like this: