مظفرگڑھ۔4 اکتوبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 اکتوبر2018ء) پنجاب میں پہلی بار پولیس شہداء کے بچوں کیلئے ضلع مظفر گڑھ میں فر ی ایجوکیشن کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے ،اس ضمن میں کچھ عرصہ قبل ڈی پی او مظفر گڑھ فیصل شہزاد نے اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے ضلع مظفر گڑھ کے پرائیویٹ تعلیمی داروں کے مالکان سے ملاقات کی اور پولیس شہدا ء کے بچوں کے تعلیمی معاملات پر بات چیت کی جس پر پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مالکان نے پولیس شہداء کی قربانیوں کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اداروں میں پولیس شہدا ء کے بچوں کو مفت تعلیم دیں گے جبکہ تمام پولیس اہلکاروں کے بچوں کی سکول فیس بھی نصف کر دی جائے گی جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلع بھر کے چودہ تعلیمی اداروں نے پولیس شہداء کے بچوں کو یہ سہولت فراہم کردی ہے ، اس اقدام پر پولیس شہداء کے خاندانوں نے ڈی پی او مظفر گڑھ فیصل شہزاد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اس اقدام سے پولیس اہلکاروں کا مورال بلند ہوا ہے، یاد رہے کہ پولیس شہداء کے بچوں کی تعلیم وتربیت کیلئے پنجاب بھر میں اٹھایا گیا یہ پہلا قدم ہے جو قابل تحسین ہے۔