مظفر گڑھ،میپکو کے حکام نے سردی اور لوڈ شیڈنگ میں اضافے کے باوجود شہریوں کو اوور بلنگ کر دی

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی ۔7دسمبر 2014ء) میپکو ملتان کے حکام نے سردی اور لوڈ شیڈنگ میں اضافے کے باوجود شہریوں کو اوور بلنگ کر دی، ماہ نومبر کے اوورریڈنگ اور اوورچارجنگ کے بل صارفین کو ارسال کئے گئے، جس پر خان گڑھ کے تاجر اور شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ ہر صاف کو 100سے 200 یونٹس اضافی ڈالے گئے ہیں۔سردی میں ہزاروں روپے کے بل دیکھ کر شہری اور صارفین حیران رہ گئے۔صدر مجلس شہریاں خان گڑھ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ، میاں مظفر محمود اور رانا سہیل نے وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی سے نوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف کارروکائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ صارفین نے واپڈا کے خلاف عدالتی چارہ جولائی کا اعلان کیا ہے۔