مظفر گڑھ۔16 مارچ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 مارچ2017ء)تھانہ صدر علی پور کی حدود عظمت پور میں سوتن اور خاوند سے جھگڑے کے بعد خاتون نے خود پر ڈیزل چھڑک کرآگ لگالی، خاتون کو تشویشناک حالت میں وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور منتقل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق خاتون صبا ء نورین کا اپنی سوتن فاطمہ سے اور شوہر غلام یاسین سے اکثرجھگڑا چلتارہتا تھا ۔گزشتہ روز گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر ہی خاتون صباء نورین نے خود کو آگ لگائی. متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال علی پور منتقل کیا گیا جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور منتقل کردیاگیا. ڈاکٹروں کے مطابق آگ لگنے کے باعث صباء نورین کے جسم کا 60 فیصد حصہ متاثر ہوا.پولیس تھانہ صدر علی پور نے قانونی کاروائی شروع کردی ہی.