مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 21دسمبر 2012ء ) مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں رشتے کے تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو قتل کردیا۔تحصیل جتوئی کے علاقے بیٹ میر ہزارکے رہائشی سرفراز نے تین سال قبل سرگودھا کی رہائشی شازیہ بی بی سے دوسری شادی کی تھی۔اس شادی پر شازیہ کے گھر والے ناراض تھے۔گزشتہ روز شازیہ کے گھر والوں نے اْس کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے شازیہ،اس کی سوتیلی بیٹی اور بیٹا عائشہ اور آصف کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے اور لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔
Related Articles
مظفرگڑھ ،جتوئی میں دیرینہ رنجش پر مخالفین نے کاشت کارکی دونوں آنکھیں نکال دیں ، 8ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ،3 گرفتار،متاثرہ شخص طبی امداد کے لئے نشترہسپتال منتقل
December 27, 2012
Loading...