Home / News / مظفر گڑھ،تیزرفتارٹرالر نے موٹرسائیکل سوار تین بہن بھائیوں کو کچل ڈالا،ایک بھائی زخمی

مظفر گڑھ،تیزرفتارٹرالر نے موٹرسائیکل سوار تین بہن بھائیوں کو کچل ڈالا،ایک بھائی زخمی

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 اگست2017ء) مظفرگڑھ میانوالی روڈ پر تیز رفتارٹرالرنے موٹر سائیکل سوار چار سگے بہن بھائیوں کو کچل ڈالا،تین بہن بھائی موقع پر ہی جا ںبحق جبکہ ایک بھائی شدید زخمی ہوگیا،ریسکیو1122کے مطابق مظفرگڑھ کے نزدیکی قصبہ خان پور بگا شیر میں میانوالی روڈ پر چار بہن بھائی موٹر سائیکل پر خان پور بگا شیر میں واقع گارڈن کالونی میں رہائش پذیر اپنی پھپو کے گھر جا رہے تھے کہ پیچھے سے آنیوالے تیز رفتار ٹرالر نے ان کی موٹر سائیکل کو اوور ٹیک کرتے ہوئے کچل دیا، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ثقلین عمر پانچ سال, سلمان عمر تین سال اور سمیرہ عمر چار سال موقع پر ہی جاںبحق جبکہ موٹر سائیکل چلانے والا بھائی حسنین زخمی ہوگیا، اور ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئیں اورلاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا ، پولیس تھانہ صدر نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
Loading...
%d bloggers like this: