مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 8فروری 2015ء) مظفرگڑھ میں دلہن کے اغوا میں ملوث ملزموں کے دو ساتھیوں کوپولیس نے گرفتار کرلیا ۔ تاہم دلہن کو اب تک بازیاب نہیں کرایا جاسکا ہے ۔مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے شہر سلطان میں تین روز پہلے شادی کے گھر میں مہمان بن کر آنے والے ملزمان نے گھروالوں کو نشہ آور مٹھائی کھلا کر بے ہوش کردیا تھا اور دو روز کی نئی نویلی دلہن کو اغواکرکے لے گئے تھے ۔واقعہ کامقدمہ دلہا اصغر کی مدعیت میں درج کیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق اغوا کاروں کے 2ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے ۔ وہ عارضی طور پر مظفرگڑھ میں مقیم تھے تاہم دلہن کا اب تک سراغ نہیں مل سکا اور خدشہ ہے کہ شاید اْسے مہمند ایجنسی لے جایا گیا پولیس اس امر کی تفتیش بھی کررہی ہے کہ کہیں دلہن خود توان لوگوں کے ساتھ فرار نہیں ہوئی