مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 دسمبر2019ء) ہر پولیس افسر خوش اخلاقی کو اپنا شعار بنائے،ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کا جنرل پریڈ میں پولیس افسران ملازمین سے خطاب۔تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایت پر پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا اہتمام کیا گیا ۔ نئے آنے والے ڈی پی او سید ندیم عباس نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ترجیحات کے حوالے سے اپنے خطاب میں ہدایات جاری کیں۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ہر پولیس افسر پوری فورس کا نمائندہ ہوتا ہے اگر وہ برا کریگا تو پوری فورس پر بات آئیگی اور اچھا کریگا تو پوری فورس کی نیک نامی ہوگی،سب کی پوسٹنگ میرٹ پر گئی ہے اور یہی میرٹ شہریوں تک پہنچانا ہے ہم صرف قانون کی حکمرانی یقین رکھتے ہیں اور ہر حال میں قانون پر عملدرآمد کیا بھی جائگا اور کروایا بھی جائیگا، جنرل پریڈ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سعداللہ خان، ڈی ایس پی صدر سرکل عاشق کھوسہ بھی موجود تھے۔