Home / News / مظفرگڑھ ۔ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی طرف سے شہرکی صفائی کا نظام بہتربنایا گیا

مظفرگڑھ ۔ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی طرف سے شہرکی صفائی کا نظام بہتربنایا گیا

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مظفرگڑھ آصف نواز جتوئی نے بلدیہ خان گڑھ کے عملہ اور ہیوی مشینری کے ہمراہ قصبہ شاہ جمال میں کلین اینڈ گرین مہم کے دوران شہر بھر کی سڑکوں اور گلیوں سے سیوریج کے پانی کی نکاسی کرا دی اور صفائی کا نظام بہتر کرا دیا۔پانی سکر مشین کے ذریعے خشک کیا گیا جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں سہولت مل گئی۔قبل ازیں شہر بھر کے راستے نکاسی آب نہ ہونے اور صحت و صفائی کی ابتر صورت حال کے باعث مشکلات کا سامنا تھا۔ شہریوں اور تاجر حلقوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Loading...
%d bloggers like this: