Home / News / مظفرگڑھ ۔ آج مظفرگڑھ کے تمام وفاقی ، صوبائی اور ضلعی دفاتر میں پودے لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ ۔ آج مظفرگڑھ کے تمام وفاقی ، صوبائی اور ضلعی دفاتر میں پودے لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 جنوری2020ء) مظفرگڑھ انجنیئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے وڑن کی روشنی میں گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے سلسلے میں آج جمعہ کے دن ضلع مظفرگڑھ کے تمام وفاقی،صوبائی اور ضلعی دفاتر میں پودے لگائے جائیں گے۔ اور عدلیہ سمیت تمام اداروں کے اعلی حکام اور اہل کار ضلع کو گرین اور کلین بنانے کی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی.
انہوں نے کہا کہ کل دن 2:30 تمام دفاتر میں پودے لگا کر اس مہم کا آغاز کیا جائے گا. عوامی نمائندے وزرا, ممبران صوبائی و قومی اسمبلی بھی اس مہم میں شامل ہونگے اور اپنے ہاتھوں سے پودے لگائیں گی. انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کو گرین اور کلین بنانے کے ساتھ ہم نے تمام سرکاری اداروں کو بھی گرین اور کلین بنانا ہے انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری اداروں کے افسران و اہلکار, سول سوسائٹی, تاجر اور میڈیا کے نمائندگان اس مہم کو کامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دیں اور شجر کاری کی برکات کے حوالے سے پورے ضلع میں آگاہی مہم کو مزید تیز کریں انہوں نے کہا پہلے مرحلے میں مظفرگڑھ شہر کو تجاوزات سے پاک کرکے صاف ستھرا بنایا جارہا ہے گرین بیلٹس بنائے جارہے ہیں.دوسرے مرحلے میں سرکاری دفاتر کو صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب بنایا جائے گا. انہوں نے کہا اس سال شجرکاری مہم میں ضلع میں لاکھوں نئے درخت اور پودے لگائیں گے تاکہ ضلع میں ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہو اور ماحول کو بہتر اور خوبصورت بنایا جاسکی. انہوں نے کہا کہ دفاتر میں پڑی خالی جگہوں پر اب پودے لگائیں گے تاکہ سرکاری اداروں کا ماحول بہتر بنانے میں مدد ملی.
Loading...
%d bloggers like this: