مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 جنوری2020ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ملتان ریجن محسن رفیق نے ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے جیل کا تفصیلی معائنہ کیا، قیدیوں سے ملاقات کی اور ان کے ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے قیدیوں کے کچن کا بھی معائنہ کیا اور قیدیوں کو دی جانے والے کھانے کے معیار کو چیک کیا اور قیدیوں کو معیاری کھانا فراہم کرنے پر جیل انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے جیل میں تعمیرو مرمت کی سکیموں کا بھی معائنہ کیا اور جاری کام کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل عامر عمرقریشی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل راؤ ندیم اقبال سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔