Home / News / مظفرگڑھ ۔ڈیرہ غازی خان روڈ پر بصیرہ کے قریب تیز رفتار کار اور رکشہ میں تصادم، سات افراد شدید زخمی

مظفرگڑھ ۔ڈیرہ غازی خان روڈ پر بصیرہ کے قریب تیز رفتار کار اور رکشہ میں تصادم، سات افراد شدید زخمی

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 جنوری2020ء) ڈیرہ غازی خان روڈ پر بصیرہ کے قریب تیز رفتار کار اور رکشہ میں تصادم۔ سات افراد شدید زخمی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق  تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی دو ایمبولینس جائے حادثہ پر بروقت رسپانس۔ فوری ریسکیو آپریشن جاری کر کے تین معمولی زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ جبکہ حادثے میں چار شدید زخمی ہونے والے افراد کو کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا۔

Loading...
%d bloggers like this: