مظفرگڑھ ۔مظفرگڑھ میں سمال انڈسٹریل سٹیٹ قائم کی جائے گی جس کیلئے ساٹھ کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے،کمشنر ڈیرہ غازیخان

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 23 اگست2019ء) وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ اور مظفرگڑھ میں سمال انڈسٹریل سٹیٹ قائم کی جائے گی جس کیلئے ساٹھ کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے او ربجٹ 2019-20 میں ابتدائی رقم مختص کر دی گئی ہے۔
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے کہاکہ تونسہ میں سمال انڈسٹریل سٹیٹ کے رقبہ کی خریداری کیلئے تمام فنڈز دس کروڑ روپے مختص کردیئے ہیں، اسی طرح مظفرگڑھ انڈسٹریل سٹیٹ پر پچاس کروڑ روپے کا تخمینہ لگایاگیا ہے اسی طرح ڈیرہ غازیخان میں میر چاکر خان رند یونیورسٹی کی ماسٹر پلاننگ کیلئے دس کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے ہیں۔

تونسہ شریف میں ہینڈی کرافٹس ڈویلپمنٹ سنٹر کو اپ گریڈ کیا جائیگا، جس پر ایک کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے او ربجٹ میں پچاس لاکھ روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔