Home / News / مظفرگڑھ ۔عشرہ محرم الحرام میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ

مظفرگڑھ ۔عشرہ محرم الحرام میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 9 اگست2019ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نے کہا ہے کہ عشرہ محرم الحرام میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے سرکل مظفرگڑھ میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور یہ ٹیمیں محرم الحرام کے دوران عزاداری کے جلسے جلوسوں کے منتظمین کے ساتھ رابطہ میں رہیں گی تاکہ سے متعلقہ مشکلات اور رکاوٹوں کو جلدازجلد حل کیا جاسکے۔
یہ باتیں انہوں نے میپکو سرکل مظفر گڑھ میں علما امن کمیٹی اور لائسنس داران مظفرگڑھ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیں،اس موقع پرامن کمیٹی اور لائسنس داران کے اراکین نے سپرنٹنڈنگ انجینئرکو میپکو سے متعلقہ کچھ مسائل کی نشاندہی کی جس کو حل کرنے کے احکامات موقع پر ہی سپرنٹنڈنگ انجینئرنے جاری کئے۔اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئرنے لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ میپکو کی خصوصی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تا کہ عشرہ محرم الحرام میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی جاری رہ سکے۔

Loading...