Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ ۔شہریوں کو فوری اور با عزت طریقے سے انصاف کی فراہمی، ضلع بھر کے تھانوں میں ایڈمن افسران تعینات کردیئے گئے، ڈی پی او مظفرگڑھ

مظفرگڑھ ۔شہریوں کو فوری اور با عزت طریقے سے انصاف کی فراہمی، ضلع بھر کے تھانوں میں ایڈمن افسران تعینات کردیئے گئے، ڈی پی او مظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 اکتوبر2019ء) شہریوں کو فوری اور با عزت طریقے سے انصاف کی فراہمی، ضلع بھر کے تھانوں میں ایڈمن افسران تعینات کردیئے گئے، ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے پولیس رویہ کے شکایات اور عوام میں پولیس کا بہترین امیج اجاگر کرنے کیلئے ضلع بھر کے تھانوں میں ایڈمن افسران تعینات کردیئے گئے ہیں جو تھانوں میں موجود رہینگے اور انصاف کے حصول کیلئے آنے والا ہر شہری سب سے پہلے ان کے پاس آئیگا اور ایڈمن افسران فوری طور ان کی داد رسی یقینی بنائیں، ایڈمن افسر شہری کی شکایات سن کر فوری طور قانونی کارروائی یقینی بنائیں گے، اگر درخواست گذار سچا ہوگا تو اس کا مقدمہ فوری طور درج ہوگا اور اگر معاملہ مشکوک ہوگا تو اس پر بھی قانون کے مطابق تحریر طور قانونی کارروائی کی جائیگی، کوئی شہری اب تھانے پر یہ الزام عائد نہیں مر سکے گا کہ اس کی تھانے پر سماعت نہیں کی گئی، ابتدائی طور ضلع بھر کے تھانہ جات میں دو دو ایڈمن افسران تعینات کیئے گئے ہیں ایک ایڈمن آفیسر دن کی شفٹ میں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک اور دوسرا ایڈمن آفیسر رات کی شفٹ میں رات 8 بجے سے صبح 8 بجے تک فرائض سرانجام دے گا جو خوش اخلاقی اور تسلی سے ہر شہری کے مسائل سماعت کرینگے اور اگر کسی سنگین نوعیت کے معاملے کی اطلاع ملے گی تو فوراًً ایس ایچ او کے نوٹس میں دیں گے، شہریوں کو تھانے کے محرر سے ملنے کی بجائے اب ایڈمن افسر سے ملیں گے، ڈی پی اوصادق علی ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ ایڈمن افسران 24 گھنٹے تھانے موجود رہیں گے تھانے کے دیگر صفائی ستھرائی کے نظام، اسلحہ، مال خانہ و حوالات کی بھی نگرانی کرینگے، ایڈمن افسران کو تفتیش کیلئے کسی قسم کی کوئی۔مثل نہیں دی جائیگی اور ان کو ایڈمن افسر کے علاوہ کوئی اور ڈیوٹی نہیں دی جائیگی تاکہ کل وقت شہریوں کیلئے صرف کر سکیں، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ تھانہ کلچر امیج کو تبدیل کرنے کیلئے ایڈمن افسران کی تعیناتی کارگر ثابت ہوگی۔

x (x)
Loading...
%d bloggers like this: