مظفرگڑھ ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ خضر حیاتکا ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کا پندرہ روزہ دورہ

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 مئی2019ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ خضر حیات نے ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کا پندرہ روزہ دورہ کیا، سول جج مظفرگڑھ محمد عرفان ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ جیل عامر عمر قریشی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل راؤ ندیم اقبال و دیگر آفیسران ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ بھی موجودتھے۔ معائنہ کے دوران جیل انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ فاضل جج نے نو عمر وارڈ، ہسپتال بیرک اور مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا،کچن اسیران کی صفائی اور کھانے کے معیار کو سراہا اور06معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث حوالاتیوں کو ذاتی مچلکہ پر رہائی کا حکم صادر فرمایا۔