مظفرگڑھ ۔ ( مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 مئی2020ء) مظفرگڑھ کے نواحی علاقوں روہیلانوالی،ماھڑہ اور گردونواح میں بھٹہ مالکان کی جانب سے لکڑی،کوئلہ جلانے کی بجائے پلاسٹک،پرانے تیل آلودہ کپڑے،گندہ کچرا اور بھوسہ جلایا جا رھا ھے جس نہ صرف اینٹوں کی کوالٹی متاثر ھو رھی ھے بلکہ ان بھٹوں سے نکلنے والے زھریلے دہوئیں کی وجہ سے لوگ سانس،خارش اور آنکھوں کے امراض میں مبتلا ھورھے ھیں۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین سے صورتحال کا فوری نوٹس لے کر انسانی زندگیوں کو تحفظ فراھم کرنے کا مطالبہ کیا ھے۔