مظفرگڑھ کے قریب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن،کالعدم تنظیم (داعش) کے 2 مبینہ دہشتگرد گرفتار،سی ٹی ڈی ذرائع

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 دسمبر2019ء) سی ٹی ڈی کا علی پور بائی پاس مظفرگڑھ کے قریب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن،سی ٹی ڈی ذرائع۔آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم (داعش) کے 2 مبینہ دہشتگرد گرفتار۔

سی ٹی ڈی کے ذرائع کے مطابق مبینہ دہشتگردوں کے قبضہ سے 3 ہینڈ گرنیڈ،پسٹل اور دہشتگردی کے منصوبہ میں استعمال کی جانے والی رقم برآمد کر لی گئی۔گرفتار دہشت گرد مظفرگڑھ میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ دہشتگردوں کی شناخت اختر عالم اور حسین احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔