مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 اپریل2019ء) مظفرگڑھ کے علاقہ شاھجمال میں ماہڑہ شہر گد پور چوک میں موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے متعدد جانور بیمار ہوگئے ہیں علاقے میں کئی جانور بیماریوں کی وجہ سے لقمئہ اجل بن چکے ھیں حکومت کی طرف سے دی جانے والی سہولیات مویشی پال حضرات تک نہیں پہنچ رہی ہیں موسم کی تبدیلی سے سب سے زیادہ بھیڑ بکریاں متاثر ہورہی ہیں مرغیوں میں رانی کھیت پھیل رہی ہے کسانوں کی معاشیات کا دارومدار زیادہ تر مویشیوں پر ہوتا ہے مویشیوں میں پھیلتی بیماریوں سے علاقے کے کسان بہت پریشان ہیں اہل علاقہ نے ضلعی لائیو سٹاک افیسر سے جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کیلئے جلد از جلد ٹیمیں بھیجنے کی اپیل کی ہے۔