مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جنوری2020ء) مظفرگڑھ کو مزید محفوظ بنانے کیلئے چوکیداری سسٹم مزید فعال جبکہ سی سی ٹی وی کیمرے داخلی و خارجی راستوں پر لگائے جائیں گے، تاجر اتحاد مظفرگڑھ کے راہنماؤں نے ڈی پی او دفتر میں ڈی پی او ندیم عباس سے ملاقات کی اور ان کی مظفرگڑھ میں تعیناتی کو ضلع بھر کے شہریوں کیلئے خوش آئند قرار دیا، تاجر اتحاد کے راہنماؤں ڈی پی او کو ان کی مظفرگڑھ میں تعیناتی کیلئے خوش آمدید بھی کہا، ڈی پی او ندیم عباس کا تاجر برادری کے وفد سے ملاقات میں کہنا تھا کہ مظفرگڑھ شہر کو پہلے سے زیادہ محفوظ بنایا جا رہا ہے جن میں چوکیداروں کو شہر بھر میں الرٹ کیا جائیگا سپیشل پولیس فورس کے دستے مسلسل ان سے رابطے میں رہ کر ان کو جگاتے رہیں گے، بازاروں میں گشت کا موثر نظام ترتیب دیدیا گیا ہے اور بازاروں کے اندرون کے ساتھ ساتھ خارجی راستوں پر بھی کیمرے نصب کیئے جائیں گے، ڈی پی او ندیم عباس کا۔مزید کہنا تھا کہ اسی حوالے سے پولیس چوکی کی تعمیرات کے کام کا آغاز جلد شروع کر کے اس چوکی کو فوری فعال کردیا جائیگا، تاجر اتحاد مظفرگڑھ کے راہنماؤں میں حاجی راؤ امجد سینئر رہنما، حاجی سرفراز احمد سینئر رہنما، افضل چوہان سینئر رہنما، مشرف علی قریشی صدر بصیرہ بازار، شیخ عدیل صدر مسلم بازار، مون شیخ سینئر رہنما، شیخ ساجد صدر کمیٹی بازار اور خرم چوہان رہنما تاجر اتحاد شامل تھے۔