Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ چوک سرور شہید میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات ڈینگی کاخطرہ

مظفرگڑھ چوک سرور شہید میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات ڈینگی کاخطرہ

مظفر گڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 اکتوبر2019ء) مظفرگڑھ کے قریبی علاقے چوک سرور شہید میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات ڈینگی وائرس کے پھیلنے کاخطرہ تفصیل کے مطابق ہسپتال اور ر ہائشی کالونی میں جگہ جگہ سیورج کا گندہ پانی طبی فضلہ اور گندگی کے ڈھیر موجود ہیں جن کے باعث مریضوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔

گندگی کے ڈھیروں اور سیورج کے پانی کے باعث مچھر کی افزائش کے ساتھ ہی مزید بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے مریضوں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں بیماریوں کا علاج ہوتا ہے لیکن چوک سرور شہید واحد ہسپتال ہے جہاں سے ناقص صفائی،غلاظت اور گندگی کے باعث بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ھے مریضوں اور شہریوں نے چیف ایگزیٹو آفیسر صحت اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے صورتحال کا فوری نوٹس لے کر صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Loading...