Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ پولیس کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی

مظفرگڑھ پولیس کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 جنوری2019ء) مظفرگڑھ پولیس کی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، جس کے مطابق مظفر گڑھ پولیس نی18586مجرمان گرفتار کر کے بیس کر و ڑ با ئیس لا کھ اٹھتر ہزار چھ سو سا ٹھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چالو بھٹی38، 3702شراب کی بوتلیں ،15331لیٹر شراب،5045لیٹر لہن،چرس155.697، افیون16.102گرام، بھنگ77.630کلو گرام، پوست 4.100کلو گرام ,ہیروین12.223کلو گرام برآمد کی۔46شرابیوں سمیت 789ملزمان کو منشیات ایکٹ کے تحت گرفتار کیا۔ مظفر گڑھ پولیس نے حکمت عملی کے ساتھ کام کرتے ہوئے Aکیٹگری کی374اورBکیٹگری کی2041کل 2415مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا، اس سے پولیس پر عوام کا اعتماد بحال ہوا اور اس طرح ساونڈ سسٹم کے 129مقدمات ،پٹرو کی115مقدمات، اسلحہ کی495مقدما ت اور 16MPOکا19 مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کر کے چالان کیا گیا۔450مو ٹر سا ئیکل بر آمد کئے۔ٹر یفک پو لیس کی کا رکر دگی کے حوا لے سے ٹر یفک پو لیس نے کل 59072 چا لا ن کر کے رقم مبلغ ایک کر و ڑ ننا نو ے لا کھ اٹھا سی ہزاردو سو رو پے سرکا ر ی خزا نے میں جمع کرا ئی گئی۔تیز رفتار ی او ر و ن ویلنگ کر نے وا لو ں پر130مقدما ت اور ملزمان کی گرفتاریا ں عمل میں لا ئی گئی۔ 140ڈرائیو نگ لا ئسنس منسو خ کئے جبکہ کم عمر ڈرائیو رو ں کے خلاف4048چا لا ن کئے گئے۔ٹر یفک قوا نین کی خلاف ور زی پر 30779گا ڑیو ں کو تھانو ں میں بند کیا۔ ٹر یفک قوا نین کی آ گا ہی کے لئے پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔ کا لجو ں ،سکو لو ں میں لیکچرزکا انعقاد کر وا یا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ عمرا ن کشور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ضلعی پو لیس ہمیشہ اپنے فر ائض کو اپنے ایما ن کا حصہ سمجھتی ہے۔اور ضلع میں امن و امان قائم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے جب کہ ترجمان پولیس مظفرگڑھ ناصر عباسی نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ پولیس کی جرائم کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
Loading...
%d bloggers like this: