Home / News / مظفرگڑھ پولیس کی طرف سے چاند رات،عیدالفطر کے اجتماعات کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا

مظفرگڑھ پولیس کی طرف سے چاند رات،عیدالفطر کے اجتماعات کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا

مظفرگڑھ۔ ( مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 مئی2020ء) مظفرگڑھ  کیطرف سے چاند رات اور عیدالفطر کے اجتماعات کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا ھے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ضلع بھر میں عید الفطر کے کل 532 اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔ اجتماعات کو سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ھے۔پولیس کے 1200 افسران و جوانوں کے علاوہ 200 رضاکار بھی سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے چاند رات کے موقع پر ضلع بھر میں پکٹس پوائنٹس اور گشت کیلئے اضافی نفری تعینات کی گئی ھے ڈولفن فورس،ایلیٹ فورس کی نفری چاند رات اور عید کے اجتماعات تک مسلسل گشت کریں گی۔

مظفرگڑھ سید ندیم عباس نے اپنی خوشیوں کو عوام کی خوشیوں پر قربان کرنے اور ڈیوٹی دینے والے اھلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے بوئے انھیں شاباش دی ھے اور کہا ھے کہ عید کے اجتماعات میں سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے گا اور کورونا وائرس سے بچاو کے حکومتی ایس او پیز کو مکمل طور پر نافز کرایا جائے گا۔

Loading...
%d bloggers like this: