مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 09 اگست2019ء) ایک ماہ میں مظفرگڑھ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور مہم، 1445 ملزمان جبکہ 176 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر کے 1 کروڑ 35 لاکھ 95 ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ و ڈکیتی شدہ برآمد کرایا گیا، صادق علی ڈوگر ڈی پی او مظفرگڑھ نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔
تفصیل کے مطابق گذشتہ ایک ماہ میں مظفرگڑھ پولیس نے ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کی اعلیٰ مثال قائم کر دی، ریکارڈ ملزمان و مجرام اشتہاریوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے شہریوں کی لاکھوں روپے کی پراپرٹی برآمد کرائی گئی، ڈی پی او کی دلیرانہ قیادت میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 17 اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 138 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کا اندراج کیا، اسی ماہ کے دوران 8 مختلف گینگز ٹریس آؤٹ کرتے ہوئے ان کو برسٹ کیا، اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف بھی بھرپور مہم چلائی گئی جسکے تحت کل 184 مقدمات درج کر کے شراب کی 5 چالو بھٹیاں، 3250 لٹر شراب، 525 لٹر لہن، 40 کلو گرام سے زائد چرس، 72 کلو گرام بھنگ، 2 کلو گرام ہیروئن برامد کر کے 184 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، اسی طرح ٹریفک پولیس نے عوام کو ٹریفک کے قوانین کی اگاہی کیلئے بھی بھرپور مہم چلائی، اوور لوڈنگ، کم عمر ڈرائیور اور غیر نمونہ سلنسر والوں کے خلاف کارروائیاں بھی کیں، اسی طرح ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے اسی ماہ میں ضلع مظفرگڑھ کے لئے ایک جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی ہال تعمیر کرکے ائیر کنڈیشنڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کیا،جہاں آئی ٹی اور کمپیوٹر بیسڈ تمام سروسز ایک چھت تلے جمع کردیں جن میں، 15 سنٹرلائزڈ کال سسٹم، گاڑیوں کی ورکنگ، لوکیشن، وائرلیس کنٹرول، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، الیکٹرانک، سوشل و پرنٹ میڈیا مانیٹرنگ، ہیومن ریسورس منیجمنٹ، ای گیجٹ، کال ٹریکنگ، جی ائی ایس ٹیکنالوجی، ڈیٹا انالائزنگ، ہوٹل آئی، ٹرائیولر آئی سوفٹ وئیرز، ای میل میسنجنگ ایک چھت تلے جمع کرا دی گئیں جس سے پولیس کا ہرجوان ایک ہی چھت تلے آکر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تمام ڈیٹا تک فوری طور رسائی حاصل کر سکے گا، اس کنٹروم روم سے مظفرگڑھ پولیس کا ہر جوآن اپنے آپ کو روائتی ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے ہتھیار سے بھی لیس تصور کر رہا ہے، اسی کے ساتھ خدمت مرکز کا ضلع بھر میں آغاز، کوٹ ادو میں خدمت مرکز کے قیام اور علی پور، جتوئی کیلئے موبائل خدمت مرکز سے شہریوں کو 14 خدمات کی فراہمی ایک ہی چھت تلے وہ بھی ان کی اپنی دہلیز پر ممکن بنا دی، ڈی پی او صادق علی ڈوگر کا ریڈیو پروگرام، روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریاں جن میں آپ نے 678 لوگوں کے مسائل ذاتی طور پر ایک ماہ میں خود سماعت کیئے اور کا فوری حل ممکن بنایا جس سے ان کو عوامی ڈی پی او نام سے شہرت ملی، ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے غریب شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کیلئے اپنے تمام سٹاف کو سخت ہدایات جاری کی ہوئی ہیں اور خود بھی اس کی مانیٹرنگ کرتے ہیں، مظفرگڑھ پولیس آئندہ بھی ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی قیادت میں اسی جذبے سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بر سر پیکار ہے۔