Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ پولیس نے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کیلئے کام شروع کر دیا

مظفرگڑھ پولیس نے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کیلئے کام شروع کر دیا

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 اپریل2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین کی ہدائت پر مظفرگڑھ پولیس نے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کیلئے کام شروع کر دیا اسی سلسلے میں،ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ کلیم اللہ گادھی نے گورنمنٹ انگلش میڈیم ہائی سکول دائرہ دین پناہ کا دورہکیا جسمیں انہوں انتظامیہ، اساتذہ کے ساتھ میٹنگ کی اور اسمبلی سے خطاب بھی کیا، طلبا اور اساتذہ کے ساتھ بہتر تعلق استوار اور محکمہ پولیس کی ورکنگ اور عوام دوست پالیسیوں پر گفتگو کی انہوں نے اساتزہ اور طلبا سے کہا کہ وہ پولیس کو اپنا دوست اور ھمدرد سمجھیں اور اپنے مسائل کے حل کیلئے بے جھجھک اور بلا دھڑک پولیس سے رابطہ کیا کریں وہ پولیس کو ھر مشکل مرحلے پر اپنے ساتھ شانہ بشانہ پائیں گے

Loading...
%d bloggers like this: