Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ پولیس اور صحافیوں کے مذاکرات کامیاب، صحافی منصور پاشا کا نام مقدمہ سے نکالنے پر اتفاق

مظفرگڑھ پولیس اور صحافیوں کے مذاکرات کامیاب، صحافی منصور پاشا کا نام مقدمہ سے نکالنے پر اتفاق

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 نومبر2018ء) مظفرگڑھ ضلع پولیس اور صحافی برداری کے درمیان مذاکرت کامیاب ہو گئے مقدمہ سے صحافی منصور پاشا کانام نکالنے پر اتفاق ہو گیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ عمران کشور کی طرف سے قائم کی گئی انکوائری کمیٹی کے سنیئر پولیس آفیسرز بشیر اعوان ڈی ایس پی سٹی سرکل مظفرگڑھ اور سنئیر انسپکٹر ریحان رسول سے ڈسٹرکٹ پریس کلب مظفرگڑھ کے صدر نعیم احمد خان، جنرل سیکرٹری فاروق شیخ و دیگر صحافیوںنے ملاقات کی، انکوائری کمیٹی کی جانب سے یقین دلایا گیا کہ صحافی برداری کے تمام تحفظات اور خدشات کو ہر ممکن حد تک ختم کیا جائیگا ، واضح رہے کہ دو دن قبل مظفرگڑھ کے سینئر صحافی منصور پاشا کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کے اندراج کے خلاف صحافی مسلسل احتجاج کر رہے تھے۔
Loading...
%d bloggers like this: