مظفرگڑھ میں کرسمس کا تہوار بھر پور طریقے سے منایا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 دسمبر2019ء) ملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلع مظفرگڑھ میں بھی مسیحی برادری نے بھر پور طریقے سے کرسمس کا تہوار منایا۔مظفرگڑھ اور مظفرگڑھ کی تحصیلوں کوٹ ادو،جتوئی،علی پور اور چھوٹے بڑے قصبوں میں مسیحی برادری نے حسب سابق کرسمس کا تہوار عقیدت اور جوش و جزبے کے ساتھ منایا۔کرسمس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے مسیحی آبادیوں اور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے۔