مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 اگست2022ء) مظفرگڑھ میں غیرت کے نام پر 19 سالہ بہن بھائی کے ہاتھوں قتل،ملزم فرار،مقدمہ درج۔پولیس ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے نواحی علاقےسلطان کالونی میں چک نمبر 607 ٹی ڈی اے میں 19 سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کےمطابق نادیہ کو مبینہ طور پر اس کے بھائی محمد نواز نے گلہ دبا کر قتل کیا، ملزم کو بہن کے کردار پر شبہ تھا،قتل کرنے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ نے مقتولہ کے والد محمد اشفاق کی مدعیت میں محمد نواز کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔