Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ میں عمارت گرنے سے 8 افراد جاں بحق

مظفرگڑھ میں عمارت گرنے سے 8 افراد جاں بحق

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 فروری2020ء) مظفر گڑھ میں قنوان چوک میں 3 منزلہ عمارت گرنے سے 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔مظفرگڑھ میں شہر کے گنجان علاقے قنوان چوک میں 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ورکرز اور شہریوں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں تاہم علاقہ گنجان آباد ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا ۔ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچیاں، ایک لڑکا اور خاتون بھی شامل ہے ، ذرائع نے بتایا کہ عمارت زیر تعمیر تھی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا تاہم عمارت گرنے کی تحقیقات جاری ہے۔

Loading...
%d bloggers like this: