مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 جنوری2019ء) ایک صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کا آ ئینہ دار ہوتا ہے اور صحت مند سرگرمیوں سے ہی بچوں کی قابلیت کو جانچا جا سکتا ہے،اس سلسلہ میں پنجاب کالج مظفرگڑھ میں طلباء و طالبات کی ذہانت کو پرکھنے کے لئے ایک مقابلے کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع بھر کے سینکڑوں طلباء وطالبات شریک ہوئے۔کل چھ پہلی پوزیشنز میں سے پانچ پوزیشنز سردار کوڑا خان ہائیر سیکنڈری سکول مظفرگڑھ کے طلباء وطالبات نے حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ان میں سے تیسری اور چوتھی پوزیشن طلباء جبکہ باقی پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں۔ فائنل رزلٹ کے مطابق سردار کوڑا خان سکول کے طلباء عبداللہ فاروق اور عرفان باسط، جبکہ طالبات میں فاطمہ احمد،ردا فاطمہ اور نہال زہرا نے پوزیشنز حاصل کیں۔