مظفرگڑھ میں شدید دھند ، حد نگاہ صفر تک پہنچ گئی

مظفرگڑھ 7 دسمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 دسمبر2018ء) پنجاب کے دوسرے شہروں کی طرح مظفرگڑھ میں بھی دھند کا راج شروع ہو گیا ہے۔ شہر اور گرد نواح میں دھند میں اضافہ ہو رہا ہے حد نگاہ صفر تک پہنچ چکی ہے۔بچوں کو سکول اور ملازمین کو دفاتر میں آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ر ہا ہے،پٹرولنگ پولیس نے لوگوں کو فوگ لائٹس استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔