Home / News / مظفرگڑھ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن عدالت کا توہین مذہب کے الزام میں نعمان چانڈیا کو سزائے موت کا حکم

مظفرگڑھ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن عدالت کا توہین مذہب کے الزام میں نعمان چانڈیا کو سزائے موت کا حکم

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔02 جون۔2016ء) مظفرگڑھ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے توہین مذہب کے الزام میں نعمان چانڈیا کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔نعمان چانڈیا پر میں اپنے سیکیورٹی گارڈ مہر علی کے موبائل فون نمبر سے اپنے ذاتی نمبر پر مبینہ توہین مذہب کا ٹیکسٹ میسج بھیجنے کا الزام تھا۔بعدازاں چانڈیا نے گارڈ مہر علی کے خلاف سٹی پولیس اسٹیشن میں توہین مذہب کا مقدمہ درج کروایاتاہم تحقیقات کے بعد گارڈ مہر علی بے گناہ ثابت ہوا ‘ نعمان چانڈیا نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر اویس احمد نے بتایا کہ توہین مذہب کے حوالے سے تحقیقات کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مظفرگڑھ میں ہی محمد کوٹ پولیس اسٹیشن میں ایک سرکاری اسکول کے استاد کے خلاف بھی توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مذکورہ ٹیچر کو گرفتار کیا جاچکا ہے ‘ پولیس استاد کے خلاف توہین مذہب کے الزام کی تحقیقات کررہی ہے۔

Loading...
%d bloggers like this: