Home / News / مظفرگڑھ میانوالی روڈ پر کار اور مسافر کوچ میں خوفناک تصادم، تین افراد جاں بحق ، 2 خواتین شدید زخمی

مظفرگڑھ میانوالی روڈ پر کار اور مسافر کوچ میں خوفناک تصادم، تین افراد جاں بحق ، 2 خواتین شدید زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 نومبر2019ء) مظفرگڑھ میانوالی روڈ پر چوک سرور شہید کے قریب اڈا واھندنڑ کے مقام پر جگنو پیٹرول پمپ کے قریب کار اور مسافر کوچ میں خوفناک تصادم۔ کار میں سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد  جبکہ 2 خواتین شدید زخمی ۔ریسکیو زرائع کے مطابق مظفرگڑھ میانوالی روڈ پر چوک سرور کے نزدیک جگنو پیٹرول پمپ اڈہ واھندنڑ کے مقام پر نجی کمپنی کی تیز رفتار مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والی کار سے جا ٹکرائی اس خوفناک میں کار میں سوار 2 خواتین سمیت 3 افراد موقع پر  ہوگئے اور 2 خواتین شدید زخمی ہوگئیں ،مسافر بس ملتان سے ڈیرہ اسماعیل خان جا ر ہی تھی جبکہ کار لیہ سے کروڑ لعل عیسن جا ر ہی تھی عینی شا ہدین کے مطابق  بس کے تیز رفتاری سے اوور ٹیک کرنے کے باعث پیش آیا ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انتہائی تشویشناک حالت میں چوک سرور شہید ہسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ماں اپنے بیٹے اور بیٹی سمیت  ہو گئی جاں بحق ھونے والے افراد لیہ کے ر ہائشی ہیں ان کا تعلق ایک ہیخاندان سے ہے اور اور ان کی شناخت سرور،ثریا اور رافعہ کے نام سے ہوئی ہے۔

Loading...
%d bloggers like this: