Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ لائنز گرلز اینڈ بوائز نے انٹر ڈسٹرکٹ رگبی ٹورنامنٹ جیت لیا

مظفرگڑھ لائنز گرلز اینڈ بوائز نے انٹر ڈسٹرکٹ رگبی ٹورنامنٹ جیت لیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 09 فروری2021ء) مظفرگڑھ میں ہونیوالا انٹر ڈسٹرکٹ رگبی ٹورنامنٹ مظفرگڑھ لائنز گرلز اینڈ بوائز نے جیت لیا۔فائنل میچ میں ایگل رگبی ٹیم ہار گئی۔مظفر گڑھ لائنز رگبی ٹیم کی کامیابی پر ضلع کی نمایاں شخصیات نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔تفصیل کے مطابق پہلا انٹر ڈسٹرکٹ رگبی مقابلہ مظفرگڑھ لائنز رگبی ٹیم گرلز اینڈ بوائز نے جیت لیا ہے۔
مظفرگڑھ لائنز نے ایگل رگبی کلب کو5_24سے ہرایا۔کوٹ ادو کیساتھ مقابلہ5_5 سے برابر رہا اور رگبی کلب کو0_5سے ہرایا۔فائنل میچ میں مظفر گڑھ لائنز کلب نے ایگل رگبی کلب کو0_7سے ہرا دیا۔فائنل جیتنے والی ٹیم میں محمد آصف،کلیم عباس، اسداللہ،مصدق حسین اور احمد چانڈیہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور گرلز رگبی ٹیم میں روزینہ اعجاز کے بہترین کھیل کی بدولت ٹیم کامیابی سے ہمکنار ہوئی ۔
Loading...
%d bloggers like this: