Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ علی پور روڈ پر ٹریفک حادثہ ،ایک شخص جاں بحق،5افراد زخمی

مظفرگڑھ علی پور روڈ پر ٹریفک حادثہ ،ایک شخص جاں بحق،5افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 مئی2019ء) مظفرگڑھ علی پور روڈ پر لوہار والا کے قریب مسافر کوچ اور سبزیوں سے بھرے مزدے میں تصادم ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔عینی شا ہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا حادثے میں شاہد ولد ربنواز عمر 30 سال شدید چوٹوں کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122 کی ٹیم نے اطلاع ملنے پر جائے حادثہ پر پہنچ کر حادثے میں زخمی ہونے والے 5 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ہے جبکہ متوفی شاہد کی نعش ک کو ضروری کاروئی کے بعد لواحقین کے سپرد کر دیا گیا ۔
Loading...
%d bloggers like this: