Home / News / مظفرگڑھ ‘تحصیل علی پور میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے

مظفرگڑھ ‘تحصیل علی پور میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 مئی۔2015ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق علی پور کے کچے کے علاقے میں اشتہاری ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں انور اور عطا محمد نامی ڈاکو ہلاک ‘ ان کے ساتھی فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو رحیم یار خان اور مظفر گڑھ اضلاع کی پولیس کو قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

Loading...
%d bloggers like this: