مظفرگڑھ ،6 سالہ بیٹی کے ساتھ جلائی جانے والی خاتون دم توڑ گئی

style="display:block" data-ad-client="ca-pub-4163322924037420" data-ad-slot="3714019811" data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">
مظفرگڑھ۔ 6 نومبر(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 نومبر2019ء) مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں لین دین کے تنازعہ پر 6 سالہ بیٹی کے ساتھ جلائی جانے والی خاتون ایک ہفتہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی ہے۔

تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے علاقہ نواں شہر میں سجاد نامی شخص نے خاتون زاہدہ پروین اور اس کی 6 سالہ بیٹی عائشہ کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی سجاد نے زا ہدہ پروین کو 4 لاکھ روپے ادا کرنے تھے خاتون کی طرف سے رقم کے تقاضہ پر ملزم سجاد نے ماں بیٹی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی خاتون اور اس کی بیٹی کو انتہائی تشویشناک حالت میں برن یونٹ نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا جہاں ایک ہفتہ تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنیکے بعد زاہدہپروین نے دم توڑ دیا اس کی 6 سالہ بیٹی عائشہ ابھی زیر علاج ہے ملزم سجاد کو پولیس پہلے گرفتار کر چکی ہے متوفیہ کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے ۔