مظفرگڑھ ، پھسلن کے باعث الٹنے والی ٹرالی سے تیز رفتار کار ٹکرا گئی، دونوں ڈرائیور زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 جنوری2020ء) مظفرگڑھ ڈیرہ غازی خان روڈ پر واقع پیالہ ہوٹل کے قریب گزشتہ رات تیز بارش کے باعث گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سلپ ہونے سے الٹ گئی۔ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا ریسکیو زرائع کے مطابق حادثے کے فوراً بعد ڈیرہ غازی سے آنے والی تیز رفتار کار الٹی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر الٹ گئی حادثے میںکار ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ایمبولینس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر فوری ریسکیو آپریشن جاری کرتے ہوئے حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انتہائی تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔