مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 جنوری2020ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کی بستی ملک آرائیں میں گورنمنٹ پرائمری سکول میں پلر گرنے سے دو بچوں کی ہلاکت پر وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لے لیا المناک سانحے کے ذمہ واران کے تعین کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ انجینئر امجد شعیب ترین اور اسسٹنٹ کمشنر علی پور محمد عرفان ہنجرا نے سکول کا دورہ کیا، والدین سے تعزیت اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کروائی سکول کے ہیڈ ماسٹر کو معطل کر دیا ایس ڈی پی او علی پور بھی موقع پر ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے یاد ر ہے کہ گزشتہ روز علی پور کی بستی ملک ارائین کے گورنمنٹ پرائمری اسکول میں جھولہ لگانے کیلئے بنایا جانے والا کنکریٹ کا پلر گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 5 بچے شدید زخمی ہوگئے تھے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین نے ضلع کے تمام اسکولوں میں لگے جھولوں کیلئے محکمہ بلڈنگ سے فٹنیس سرٹیفیکیٹ لینے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔