مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 فروری2020ء) مسلح ڈاکوؤں کی نیشنل بنک کی اے ٹی ایم سے پیسے نکلوا کر نکلنے والے نوجوان کو لوٹنے کی کوشش نوجوان کی حاضردماغی کی وجہ سے ناکام ہو گئی ۔گزشتہ شب اے ٹی ایم سے پیسے نکال کر با ہر نکلتے وقت نوجوان نے ڈاکووں کو اسلحہ نکالتے دیکھ کر اپنی موٹرسائیکل کی رفتار تیز کردی اور ڈاکو ناکام ہوکر لوٹ گئے۔ نوجوان نے 15 پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کاغزی کاروائی کی اور واپس لوٹ گئے یاد ر ہیکہ مظفرگڑھ میں گزشتہ ایک ماہ سے مسلح ڈاکووں کا گینگ سرگرم ہے اور آئے دن کی ڈکیتیوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں پولیس ابھی تک ڈاکووں کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے ۔