Home / News / مظفرگڑھ ، وکلاکے لئے نئے چیمبرز کی تعمیر کے لئے اوپن ٹینڈرز طلب کرنے کا فیصلہ

مظفرگڑھ ، وکلاکے لئے نئے چیمبرز کی تعمیر کے لئے اوپن ٹینڈرز طلب کرنے کا فیصلہ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 4 اگست2019ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ نے وکلاکے لئے نئے چیمبرز کی تعمیر کے لئے اوپن ٹینڈرز طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وکلاء کو کم قیمت میں نئے چیمبرز دئیے جا سکیں.
یہ بات صدر مظفرگڑھ بار, مہر اعجاز احمد اور جنرل سیکرٹری بار ,ظفر اقبال انصاری نے وکلائ راہنماؤں رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ, ملک محمد نقی کمبوہ, حارث خان ملک محمد اکرم, رانا واجد علی ایڈووکیٹ کے ہمراہ میڈیا سے ایک ملاقات میں بتائی. انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ میں وکلا کالونی کا کیس حکومت پنجاب کے پاس زیر التوائ ہی. جس کے لئے بار کی طرف سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو خط لکھا جا رہا ہے تاکہ کالونی کی جگہ کا قبضہ لیا جا سکے۔

Loading...